بابر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سنچری کے بعد واپسی، اسٹیڈیم میں کیا مناظر تھے؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔

پیر کو پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے، انہوں نے اپنی اننگ میں 63 گیندیں کھیلیں جس میں 2 چھکے اور 14چوکے بھی شامل تھے۔

اننگ کے اختتام پر جب بابر اعظم ڈگ آؤٹ واپس آئے تو ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسکواڈ نے کھڑے ہو کر ان کے لیے تالیاں بجائیں۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی بھرپور تعریف کی اور اسٹیڈیم میں ’بابر‘ کے زوردار نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے