سانت جوردی تہوار پر لگنے والے بک اسٹال سروس فیس ادا کریں گے

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا/بک اسٹورز اور پبلشرز جو بارسلونا میں سالانہ سانت جوردی تہوار کے موقع پر اسٹال لگانا چاہتے ہیں انہیں سروس فیس ادا کرنی ہوگی۔ چیمبر آف بوکس نے اس بدھ کو اپنے اراکین کے لیے اس بات کا اعلان کیا، جہاں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ اگر وہ رکن ہیں تو چھ میٹر کے اسٹاپ کے لیے رقم 80 یورو (پلس VAT) ہوگی اور اگر نہیں، تو شرح بڑھ کر 100 یوروہو جائے گی۔ 

یہ اقدام بارسلونا سٹی کونسل اور جنرالیتات کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، جو کچھ عرصے سے اس دن کی انتظامات کے لیے ضروری خدمات کی مشترکہ ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں – مثال کے طور پر بجلی اور دیگر اخراجات شامل ہیں ،چیمبر کا اندازہ ہے کہ لگ بھگ 45,000 یورو اکٹھے کیے جائیں گے، جو سانت جوردی تہوارپر آنے والی  لاگت سے 20 فیصد سے بھی کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے