سابق کاتالان صدر کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں فوجداری کارروائی شروع

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا/اسپین کی سپریم کورٹ نے کارلس پجویدمونت کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں فوجداری کارروائی شروع کردی

سابق کاتالان صدر اور سابق ایم پی روبن ویگنسبرگ پر تسونامی(Tsunami) ڈیموکریٹک احتجاجی گروپ کی قیادت کرنے کا الزام ہے۔ اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالان کے سابق صدر کارلس پجویدمونت اور سابق رکن پارلیمنٹ روبن ویگنزبرگ کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔

تحقیقات کا تعلق آزادی کے حامی احتجاجی گروپ تسونامی ڈیموکریٹک کے ساتھ ان کے ملوث ہونے سے ہے، جو خاص طور پر 2019 میں اس وقت سرگرم تھا جب 2017 کے آزادی ریفرنڈم کے منتظمین کو جیل کی سزائیں دی گئیں، جس سے کاتالونیا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے