کاتالونیا میں مختلف ایشوز پر سروے،کاتالان عوام کیا سوچتی ہے!
ڈاکٹر قمر فاروق
بارسلونا/ایک سروے میں اسپین کے ریجن کاتالونیامیں60% کا خیال تھا کہ یورپی یونین کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سیاسی طور پر زیادہ پرجوش ہونا چاہیے، جب کہ 83% رکن ممالک میں مہاجرین کو تقسیم کرنے کے لیے یورپی یونین کے منصوبے کے حق میں ہیں۔
اسپین کے ریجن کاتالونیامیں خواتین (60%) اور 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان (76%) نے خاص طور پر یہ کہا کہ وہ یورپی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
60% کاتالان یورپی اداروں اور یورپی انتخابات کے دن سے لاعلم ہیں
اسپین کے ریجن کاتالونیا کےکاتالانوں کے خیال میں یورپی یونین کے لیے جن دو مسائل کو ترجیح دی جانی چاہیے وہ موسمیاتی تبدیلی اور امیگریشن تھے۔