وتوریا، ٹیکسی ڈرائیورز کے درمیان لڑائی،عدالت کتنا جرمانہ کررہی ہے؟
وتوریا/وتوریا میں دو ٹیکسی ڈرائیورز کے درمیان لڑائی ہوگئی تو ایک دوسرے کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا گیا جس کے نتیجہ میں ایک ڈرائیور کی آنکھ پر گھونسہ لگ گیا، گھونسہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے حملے کی وجہ سے وتوریا کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔
پراسیکیوٹر کا دفتر عدالت سےدرخواست کرتا ہے کہ حملہ آور 15,000 یورو ادا کرے، یہ رقم جسے نجی استغاثہ 87,000 یورو تک بڑھاتا ہے۔کیونکہ لڑائی میں جو جسمانی نقصان ہوا ہے وہ کہیں زیادہ ہے،اس کے مطابق جرمانہ کیا جائے
اس نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں نے اسے آنکھ کے عارضے میں مبتلا ہونے کی تشخیص کی ہےٹیکسی ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ گھونسہ لگنے کی وجہ سے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی کو کھو چکا ہوں جا کی وجہ سے مجھے وہ آمدنی نہیں ہورہی جو اس سے قبل میری تھی،میں رات اور بارش کے موسم میں ٹیکسی نہیں چلا سکتا کیونکہ مجھے نظر نہیں آتا اور میرے اوقات کار بھی کم ہو گئے ہیں جبکہ ایک مخبر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرائیور معمول کے مطابق کام کررہا ہے