کاتالان رہنماؤں کی سزا کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرے کرنے پر مجرم قرار پانے والے مظاہرین کے وارنٹ گرفتاری جاری
میڈرڈ/کاتالان آزادی پسند رہنماؤں کو2017 میں آزادی ریفرنڈم منعقد کرنے پر جیل کی سزا ہونے کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرے کرنے والےمظاہرین کو 2020 میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی
مظاہروں میں شریک دینی گیلاردو کو 4.5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن تین بار طلب کیے جانے کے بعد اس نے خود کو پیش نہیں کیا۔ میڈرڈ کی صوبائی عدالت نے بدھ کے روز دینی گیلاردو کے لیے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا،
میڈرڈ کی عدالت نے دینی گیلاردو کو رضاکارانہ طور پر جیل میں پیش ہونے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا، لیکن پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے ایک بیان میں کہا، ’’متعلقہ شخص ان تین مواقع میں سے کسی پر بھی پیش نہیں ہوا جس پر اسے طلب کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ اپنے رجسٹرڈ پتے پر موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ قانونی حکم صادر ہوا ہے۔‘‘ دینی گیلاردو نے درخواست کی کہ معافی کے قانون کے مسودے کی وجہ سے اس کی حراست کو معطل کر دیا جائے،
دینی گیلاردو نے 2019 اور 2020 میں ایک سال سے زیادہ احتیاطی حراست میں گزارے۔ مقدمہ چلائے جانے کے بعد، اسے عوامی خرابی کے جرم میں ایک سال قید اور ایک پولیس افسر پر حملہ کرنے اور معمولی چوٹ پہنچانے پر مزید تین سال اور چھ ماہ کی سزا سنائی گئی۔