میڈرڈ ، ہزاروں افراد کا ایمنسٹی اور پیدرو سانچیز کے خلاف احتجاج
میڈرڈ/ آج ہفتہ سہ پہر میڈرڈ کے پلاسا دی سیبلز میں احتجاجی ریکی کا انعقاد کیا گیا جس میں بوکس کے سربراہ اباسکل نے شرکت کی جبکہ دائین بازو کی جماعت پاپولر پارٹی کے سربراہ فیجو غیر حاضر رہے دوسری صف کے لیڈران نے شرکت کی
ووکس کے بانی، پی پی کے سابق رکن اور حالیہ قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے والے اباسکل نے کہا کہ ہسپانوی قوم کو عام معافی کے قانون سے "ملکی وجود کو خطرے” کا سامنا ہے۔
حکومتی وفد کے مطابق احتجاجی ریلی میں 15,000 لوگوں کو اکٹھا کیا گیا تھا – جسے ایک سو تنظیمات کی حمایت حاصل تھی،
ریٹائرڈ پراسیکیوٹر اگناسیو گوردیلو نے کہاکہ "عام معافی بدعنوانی ہے” اور برقرار رکھا کہ حکومت معافی کے قانون کی منظوری کے ساتھ "دہشت گردی کے جرم کو ختم کرنے” کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے خلاف "یورپ کو ہماری مدد کرنی ہوگی۔
"اپنی قدیم تاریخ کے تاریک دور” کے بارے میں فکر مند جس سے سپین گزر رہا ہے اور ایک ایسی حکومت کے بارے میں جو لوگوں کو "مادی بربادی اور اخلاقی انحطاط” کی طرف لے جاتی ہے۔
اسٹیج سے پیدرو سانچیز کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا اور کہ گیا کہ استعفی کے مطالبے کی "بہت سی وجوہات ہیں”