ہسپانوی وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کرنے کااعلان
سرائیل کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے،پیدرو سانچیز
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیزنے اعلان کیا ہے کہ اسپین کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہسپانوی پارلیمنٹ میں اپنی موجودہ مدت کے دوران فلسطینی ریاست کو ہسپانوی تسلیم کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اخلاقی اور انصاف کی وجوہات کی بنا پر اور کیونکہ یہ دو ریاستوں – اسرائیل اور فلسطین – کے لیے امن سے رہنے اور ایک ساتھ رہنے کا واحد راستہ ہے۔ یورپی ممالک کوبھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بات کرنی چاہیے،
پیدرو سانچیز نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں، اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔