اسلامک کمیشن اسپین نے 12مارچ یکم رمضان کا فیصلہ واپس لے لیا اب 11مارچ سوموار کو یکم رمضان کا اعلان کردیا،دعوت اسلامی 12مارچ کو پہلا روزہ رکھے گی

میڈرڈ/اسپین کے اسلامی کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پیر، 11 مارچ، شعبان کے مہینے کا 30 واں دن ہو گا، اور منگل 12 مارچ چاند(رمضان) کا پہلا دن ہو گا۔.

اس کے باوجودمسلم ممالک کی اکثریت اور یورپی فتویٰ کونسل کے اس اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کل بروز پیر 11 مارچ 2024 کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہے، اسلامی کمیشن سپین نے مسلمانوں کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی خواہش میں کمیشن نے فلکیاتی حساب کتاب کے نظام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے مسلم ممالک کی اکثریت نے مدنظر رکھا ہے اوراعلان کرتا ہے کہ کل، پیر، 11 مارچ، 2024، رمضان کا پہلا دن ہوگا۔ اللہ ہمارے اعمال کو قبول فرمائے۔

اسپین بھر کی دیگر اسلامی تنظیمات جن میں 

منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین ،اسپین کے ریجن کاتالونیا کی فیڈریشن اسلامک کونسل آف کاتالونیا ،پالما دی میلورکا:مذہبی اداروں کی ہسپانوی فیڈریشن اسلامی (فیری)،پالما دی میلورکا (اسپین) ،بارسلونا:کلچرل سنٹر اسلامیکو کاتالا نے 11مارچ سوموار کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے جبکہ  دعوت اسلامی اسپین کی جانب سے 12 مارچ بروز منگل یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے