بارسلونا میٹرو اور بس میں خواتین مسافروں کی تعداد کتنی؟TMBنے رپورٹ جاری کردی
ڈاکٹر قمر فاروق
بارسلونا:TMBکی رپورٹ کے مطابق بارسلونا میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے لوگوں کی اکثریت خواتین کی ہے۔جو سب وے(میٹرو) پر خواتین 60% مسافروں کی نمائندگی کرتی ہیں، جب کہ بس میں یہ تعداد 68% تک پہنچ جاتی ہے۔
جہاں تک صارف کے پروفائل کا تعلق ہے، وہ زیادہ تر خواتین ہیں جو شہر میں رہتی ہیں، جن کی عمر 45 سال تک کی ہے اور وہ کام کر رہی ہیں۔ یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو 2023 کے دوران TMB کے ذریعے کیے گئے کسٹمر پرسیپشن اسٹڈی کے بعد سامنے آئے ہیں۔
تقریباً 26% خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ وہ میٹرو اور بس کا استعمال روزانہ شاپنگ کرنے، خاندان کے افراد کے ساتھ جانے یا ذاتی کاموں کے لیے کرتی ہیں۔ جہاں تک مردوں کا تعلق ہے، وہ 21 فیصد تک ہیں