اسپین سے فرار جنسی زیادتی کے الزام میں ملوث ہسپانوی برازیل میں گرفتار
برازیل کی پولیس نےاسپین میں جنسی زیادتی کے الزام میں فرار انٹرپول کو مطلوب ایک 60 سالہ ہسپانوی گرفتار کر لیا گیا ہےیہ شخص سپین میں مبینہ طور پر "جنسی زیادتی کے جرم” میں مطلوب تھا۔زیر حراست شخص برازیل کی جیل میں اس وقت تک رہے گا جب تک کہ ا سپین "یقینی حوالگی” کی درخواست نہیں کرتا
برازیل کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کو ریو ڈی جنیرو شہر کے جنوبی حصے میں سیاح کوپاکابانا ساحل کے کنارے کے قریب اس ریستوران سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ کام کرتا تھا۔اس کا نام تین سال سے انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔
اسے ہسپانوی عدالت کی طرف سے "مفرور” سمجھا جاتا تھا،اور برازیل کے حکام کوگرفتاری کی درخواست کی تھی۔یہ گرفتاری ایک آپریشن کی بدولت عمل میں آئی جس میں برازیل کی وفاقی پولیس نے بین الاقوامی کیپچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے حصہ لیا۔