کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلش کرکٹر لوری ایوانز دل دل پاکستان کے مداح ہو گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلش کرکٹر لوری ایوانز دل دل پاکستان کے مداح ہو گئے۔
کرکٹر لوری ایوانز میچ کے بعد پریس کانفرنس کے لیے آئے تو دل دل پاکستان کی سیٹی بجاتے رہے۔
اس حوالے سے لوری ایوانز نے کہا کہ مجھے یہ دھن بہت پسند آئی ہے۔
پریس کانفرنس کے بعد بھی لوری ایوانز وہی دھن بجاتے رہے۔
پریس کانفرنس سے واپسی پر لوری ایوانز نے نغمے کی سیٹی بجائی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان کو گانا گانے کو کہا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ دل دل پاکستان ملی نغمہ پاکستان کے سب سے معروف ملی نغموں میں سے ایک ہے اور یہ نغمہ مرحوم جنید جمشید نے 1987ء میں گایا تھا اور آج بھی اسی طرح ملک میں پسند کیا جاتا ہے۔