کارلس پجدیمونت کاتالان انتخابات میں جنتس کے امیدوار ہوسکتے ہیں ؟
بارسلونا:سابق کاتالان صدر کارلس پوجدیمونتCarles Puigdemontقبل از وقت کاتالان انتخابات میں جتس کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔
بیلجیئم میں مقیم سابق کاتالان صدر اگر ایمنسٹی قانون کی منظوری ہوجائے تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔
کاتالان کی آزادی کی حامی جماعت جنتس فی کاتالونیا نے 12 مئی کے انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر بیلجیم میں رہنے والے سابق کاتالان صدر کارلس پجدیمونت کو تجویز کیا ہے۔
جوردی تورولج” Jordi Turull، جنتس کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ تاریخ میں کارلس پجدیمونت پارلیمنٹ میں نہے صدر کے انتخاب کے وقت کاتالونیا میں رہ سکیں گے
تاہم، Puigdemont کارلس پجدیمونت کے کاتالونیا واپس آنے اور امیدوار کے طور پر کھڑے ہونے کے لیے عام معافی کے قانون کو جس پر ہسپانوی کانگریس میں جمعرات کو ووٹنگ ہو گی، کی منظوری ضروری ہے۔
ہسپانوی کانگریس میں قانون ساز جمعرات کو عام معافی کے قانون پر ووٹ دیں گے۔ توقع ہے کہ اسپین کی حکمران سوشلسٹ اور کاتالان کی آزادی کی حامی جماعتوں ایسکویرا ریپبلینا اور جنتس فی کاتالونیا کے درمیان معاہدے کے بعد اس کی منظوری ہو جائے گی۔
کارلس پجدیمونت نے خود کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے "بہت پرجوش” ہوں گے۔ اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے، کارلس پجدیمونت نے کہا کہ ان کے لیے حکومت سازی کے مباحثے میں شرکت کرنا "مناسب” لگتا ہے۔تاہم سابق صدر نے کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا