پشاور کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایونٹ کے لیگ میچز میں ملتان سلطانز نے ٹاپ کیا جبکہ پشاور زلمی کی دوسری پوزیشن رہی۔

واضح رہے کہ لیگ کے دونوں میچز میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

کوالیفائر جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلی جائے گی، جبکہ اس میچ میں ہارنے والی ٹیم فائنل تک رسائی کےلیے ایلیمنیٹر 2 میں ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللّٰہ خان، رومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد علی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے