یورپین کرکٹ لیگ کے گروپ ایف کا فائنل پاک آئی کئیر نے جیت لیا،کھلاڑیوں کی محنت اور عوام کی دعاؤں سے بڑے ٹورنامنٹ کو جیتیں گے،سید ذوالقرنین شاہ
مالاگا:یورپ کی سب سے بڑی یورپین کرکٹ لیگ جس میں 35ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹوٹل 7 گروپ A سے G تک تشکیل دئیے گئے ہیں اور ہر گروپ میں پانچ ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں
14مارچ کو اسپین کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک آئی کئیر کرکٹ کلب جس کے منیجر سید ذوالقرنین شاہ ہیں نے صبح اپنے گروپ ایف کا سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تو شام ساڑھے سات بجے آسڑیا کے خلاف فائنل میچ میں کامیابی حاصل کر کے اپنے گروپ ایف میں پہلے نمبر پر آگئی ہے
معروف پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیت سید ذوالقرنین شاہ کرکٹ کے میدانوں میں بھی کامیابیاں اپنے نام کررہے ہیں گزشتہ ہفتے بارسلونا میں ای سی این ٹورنامنٹ بھی ان کی ٹیم پاک بارسلونا جیت چکی ہے
یورپین کرکٹ لیگ کے دوسرے مرحلے میں ہر گروپ میں مقابلے کے بعد پہلے نمبر پر آنے والی ساتوں کوالیفائی ٹیموں کا کوارٹر فائنل اور سیمی فائینل ہوگا اور آخر میں 22 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا
پاک آئی کئیر کے منیجر سید ذوالقرنین شاہ کا بطور منیجر پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے،انہوں نے دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی کا بڑا کرم ہے اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کی دعائیں ہیں اور کھلاڑیوں کی محنت سے ہمارا کلب پاک آئی کئیر اپنے گروپ ایف میں فائنل جیت کر پہلے نمبر پر آیا ہے،انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ہم اس بڑے ٹائیٹل کو جیت سکیں