رن آؤٹ نہ ہوتے تو میچ بھی جیت سکتے تھے، عمیر بن یوسف

فائل فوٹو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر بن یوسف نے کہا ہے کہ رن آؤٹ نہ ہوتے تو میچ بھی جیت سکتے تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمیر بن یوسف نے کہا کہ کوشش تھی لمبی اننگز کھیلوں، عامر اور عقیل کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وکٹیں تھوڑی جلدی کر گئی تھیں، ٹاپ آرڈر بیٹرز ناکام ہوئے، اُمید ہے آئندہ سیزن کوئٹہ کا اچھا ہو گا۔

عمیر بن یوسف کا کہنا ہے کہ رائیلی روسو سے اسکور نہیں ہو سکا، جیسن رائے اور رائیلی روسو کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جس سے سیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دی۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کے ٹاپ اسکورر عمیر یوسف تھے، انہوں نے 37 بالز پر 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے