پنجاب میں کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

فیصل ایوب کھوکھر— فائل فوٹو

پنجاب میں کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب کو کمپلینٹ سیل کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ واٹس ایپ نمبر کے اجراء اور سیل کے قیام کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کھیل سے وابستہ تمام حلقے مسائل کے حل کے لیے براہ راست رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے