اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں: سمیع اللّٰہ

سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم و اولمپیئن سمیع اللّٰہ—فائل فوٹو

سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم و اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

یہ بات سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم واولمپیئن سمیع اللّٰہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2004ء سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویش ناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے