اسلام آباد کی خوبی اور کمزوری سے واقف ہیں، ہیڈ کوچ ملتان سلطانز

اسکرین گریب: جیو نیوز

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی خوبی اور کمزوری سے واقف ہیں، اس کے مطابق پلان ہے۔

جیو سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمٰن نے کہا کہ جب آپ ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں تو یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے کون سی ٹیم ہے۔

عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملتان کی ٹیم پی ایس ایل ڈرافٹ کے دن سے اپنا کام شروع کر دیتی ہے، ہم نے ٹیم بناتے وقت بڑے نام نہیں سوچے بلکہ یہ سوچا کہ کون کہاں ہمارے کام آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل میں ان پلیئرز کو ترجیح دی جن کے ساتھ پہلے کام کیا ہوا اور جو مزاج کو سمجھتے ہیں، ٹیم کی کامیابی میں کپتان کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، گراؤنڈ میں وہی ٹیم کو لڑاتا ہے۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں صورتِ حال تیزی سے بدلتی ہے، ایسے میں صحیح وقت پر صحیح فیصلہ اہم ہوتا ہے، رضوان نے چار سال میں تسلسل سے لاجواب کپتانی کی ہے۔

عبدالرحمٰن نے کہا کہ کوچنگ میں ڈیٹا کے استعمال سے کافی مدد مل جاتی ہے، عام طرز کی کوچنگ میں حریف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے مگر ڈیٹا ہو تو اس کی کلیئر پکچر ملتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کبھی کبھار کنڈیشن ڈیٹا سے مختلف ہوسکتی ہے اس لیے ہر بار اس پر انحصار بھی نہیں ہوتا، آج کل کی کرکٹ میں ڈیٹا کا کردار تو کافی اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے