ماں نے 22 سال کی عمر میں شادی نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی، فرح خان کا انکشاف

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی معروف ڈائریکٹر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں 22 سال کی عمر میں شادی نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

فرح خان بالی ووڈ کی باصلاحیت، کامیاب کوریوگرافر اور فلم ساز ہیں، اُنہوں نے ’اوم شانتی اوم‘، ’تیس مار خان‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی فلموں کی ہدایت دے رکھی ہے۔

فرح خان کی ذاتی زندگی کی اگر بات کی جائے تو ان کی شادی شریش کندر سے ہوئی ہے اور اس جوڑی کے تین بچے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فرح خان نے اپنے ماضی میں جھانکتے ہوئے اُس وقت سے متعلق بات کی جب اُن کی والدہ نے محض 22 سال کی عمر میں اُن کے شادی کے فیصلے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

فرح خان نے اپنے خاندان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ایک عجیب خاندان ہے۔‘

فرح خان نے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے چھوٹی عمر میں شادی کی تو وہ مجھے گھر سے باہر نکال دیں گی۔

فرح کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں شادی بالکل نہیں تھی کیوں کہ میری پرورش بہت سخت ماحول میں ہوئی تھی۔

اُن کا بتانا تھا کہ اُن کا خاندان بہت عجیب  ہے جہاں اُن کی صرف کام کام کام اور صرف کام کرنے کے لیے تربیت کی گئی تھی، خاندان میں چھوٹی عمر میں شادی کا تصور ہی نہیں پایا جاتا تھا، اُن کی والدہ بھی یہی چاہتی تھیں کہ وہ شادی سے پہلے مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔

فرح خان نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ والدہ نے گھر سے نکال دینے کی دھمکی دی تھی، والدہ نے شرط رکھی تھی کہ شادی سے قبل مجھے خود مختار ہونا پڑے گا، وہ چاہتی تھیں کہ شادی سے قبل میں کچھ بن جاؤں اور مالی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاؤں۔

انٹرویو کے دوران فرح خان نے دعویٰ کیا کہ فلم انڈسٹری میں کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ میں کسی دن اچانک سے یوں شادی کر لوں گی۔

واضح رہے کہ فرح خان نے 2004ء میں خود سے آٹھ سال چھوٹے شریش کندر سے شادی کر لی تھی، فرح خان سے متعلق شوبز میں یہ خیال مشہور تھا کہ وہ سریش سے جَلد پلو چھڑا لیں گی اور پھر کسی اور سے شادی کر لیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے