سابق آرمی چیف، فیض حمید و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردی گئی۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

25 مارچ کو وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے