مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں میرے خلاف 51 مقدمات بنائے گئے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔
سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا۔ عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے دو دنوں میں پریس کانفرنس میں تفصیلات بیان کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا۔