صنم جنگ کا بیرون ملک شادی کی خواہشمند لڑکیوں کیلئے ایک اہم مشورہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بیرون ملک شادی کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔
صنم جنگ شادی کے بعد گزشتہ سال جولائی میں اپنے شوہر قسام جعفری اور بیٹی الایا جعفری کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جس کا ایک ویڈیو کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں وہ بیرون ملک شادی کی خواہشمند لڑکیوں کو یہ مشورہ دے رہی ہیں کہ’میں ملک سے باہر شادی کرنے کی خواہشمند لڑکیوں کو یہی مشورہ دوں گی کہ ملک سے باہر شادی نہیں کرنا اور کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا‘۔
صنم جنگ نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے اس لیے شادی کرکے سکون سے یہیں رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاؤ گی تو وہاں اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔