بارسلونا میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس،صاحبزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری کا خصوصی خطاب

IMG_9851

بارسلونا(دوست نیوز)جامع مسجد غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیسوس میں مرکزی تاجدار ختم نبوت کانفرنس زیرصدارت اور خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری انعقاد پذیر ہوئی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت معروف ثناء خوان مصطفی محمدشوکت اویسی،صوفی محمد شکیل،سید شاہد رسول،صاحبزادہ غلام رسول قادری اور محمد ضرغام حیدر نے ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرکے حاصل کی۔

 صاحبزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے ختم نبوت اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر گفتگو کرتے ہوئے کہامومن وہ ہیں جو قرآن (جو نبی کریم ﷺ پر نازل ہوا) پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پچھلی آسمانی کتابوں (تورات، انجیل وغیرہ) پر بھی ایمان رکھتے ہیں لیکن قرآن کو آخری کتاب مانتے ہیں حضرت

محمد ﷺ آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گااسلام آخری دین ہے،قرآن آخری آسمانی کتاب ہے۔

امام وخطیب مسجد ہذاحافظ قیصر اقبال چشتی،حافظ شبیر احمد جلالی،ساجد نذیر کمالی نے کانفرنس کے انعقاد میں بہترین انتظامات کئے۔ صاحبزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

درود وسلام کے بعد تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے