کپل کے شو میں عالیہ کی رنبیر اور ساس کے ہمراہ شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے کپل شرما کے کامیڈی شو میں شوہر، اداکار رنبیر کپور اور فیملی کے ہمراہ شرکت نہ کر کے مختلف افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔

30 مارچ کو طویل عرصے کے بعد مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ویب، نیٹ فلکس پر پہلا شو آن ایئر ہوا۔

اس شو میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور، اُن کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور سہانی نے شرکت کی، اس ایپی سوڈ میں عالیہ بھٹ  نظر آئیں جس کے بعد اس فیملی میں لڑائیاں پھوٹنے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کپل شرما کے نئے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی ٹیم نے عالیہ بھٹ کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پر باضابطہ طور پر بیان جاری کیا ہے۔

اس شو کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور اور اِن کی فیملی کے ساتھ پہلی قسط سے اس لیے غائب تھیں کیوں کہ اُن کے ساتھ معاوضے کی ڈیل طے نہیں ہو پائی تھی۔

اس سے متعلق بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ  عالیہ بھٹ ادائیگی کے مسائل حل نہ ہو پانے اور کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس ایپی سوڈ سے غائب تھیں۔ 

واضح رہے کہ کپل شرما شو میں اپنی فلم کی تشہیر کرنے کے لیے آنے والے اسٹارز معاوضہ ادا کرتے ہیں جبکہ جن فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے اُنہیں معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے اب اس نئے شو میں بھی بطور مہمان شرکت کرنے والوں کو ان کی نمائش کا معاوضہ دیا جا رہا ہے، یہ معاوضہ فی قسط بھاری بھرکم ہوتا ہے۔

اس شو کی ٹیم کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ ایک قسط میں دکھانے کے لیے بھاری بھرکم بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جسے پورا نہ کرنے پر عالیہ بھٹ نے شوہر، ساس اور نند کے ساتھ شرکت نہیں کی۔

عالیہ بھٹ کا حالیہ مہنگا ترین بجٹ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ آج کل پیشہ ورانہ محاذ پر کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں۔ 

ہندی فلموں سمیت ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فیچر فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کے ذریعے بھی عالیہ بھٹ نے خوب شہرت کمائی ہے جس کے بعد ان کے بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے مبینہ طور پر اس فلم میں اپنے معاون کردار کے لیے 500,000 امریکی ڈالر کمائے تھے جو کہ بھارتی روپوں میں 4,16,62,150 بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے