بی ٹی ایس کے بھارتی مداحوں کا فلسطینیوں کیلئے 3 لاکھ روپے سے زائد کا عطیہ
اکیسویں صدی کے سب سے مشہور پاپ میوزِک بینڈز میں سے ایک ’بی ٹی ایس‘ کے مداحوں نے ایک بار پھر اسرائیلی بربریت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جے ہوپ کی سالگرہ کے موقع پر اس بینڈ کے بھارتی مداحوں نے غیر تصوراتی اور دقیانوسی تصّور کو توڑتے ہوئے فلسطینیوں کی طبّی امداد کے لیے 3 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کا عطیہ دے دیا۔
یاد رہے کہ’بی ٹی ایس‘ کے مداحوں نے گزشتہ ماہ کے آغاز پر بینڈ کے لیبل’ہائب(HYBE )‘ پر زور دیا ہے کہ ایجنسی امریکن یونٹ کے اسرائیل کے حمایتی سی ای او اسکوٹر براؤن کو نوکری سے فارغ کر دے۔
اس مقصد کے لیے مداحوں نے (#HYBEDivestFromZionism) کے عنوان سے ایک آن لائن پٹیشن کا آغاز بھی کیا۔