پاکستانیوں کی اکثریت جھوٹ بول کر امداد لینے کی مخالف
پاکستانیوں کی اکثریت نے جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کی مخالفت کردی۔
حکومتی امداد اور مراعات لینے کی مخالف 69 فیصد پاکستانیوں نے کی جبکہ 10 فیصد حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے، جس میں 11 فیصد نے بھی جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینےکے عمل کو کسی حد تک درست قرار دیا۔
سروے میں پاکستانیوں نے کئی جرائم اور اخلاقی برائیوں کی بھی کھل کر مذمت کی۔
سروے میں 91 فیصد نے زمین پر قبضے کو غیرقانونی اور ناجائز قرار دیا البتہ 3 فیصد نے حمایت کی۔
بسوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کرایہ سفر کرنے کے بھی 82 فیصد مخالف نظر آئے، البتہ 6 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کرایہ دیے سفر کرنے کی حمایت کی۔