دو بھارتی نژاد لاسلوت محلہ میں تیز دھار ہتھیاروں سے لڑ پڑے،پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا
Screenshot
بادالونا کے محلہ سالوت (Salut) کے علاقے میں جو کچھ ہوا اس پر شدید غصہ اور افسوس ہے:ان خیالات کا اظہار مئیر بادالونا شاویر گارسیا البیول نے کیا انہوں نے کہا کہ دو بھارتی افراد، جو حقیقی مجرم ہیں، آپس میں تیز دھار ہتھیاروں (مچیٹوں) سے لڑ پڑے، پہلے ایک فلیٹ کے اندر اور پھر سڑک پر۔
انہیں فوری طور پر موسوس دی اسکوادرا پولیس اور گواردی اربانانے گرفتار کر لیا، لیکن ایسے لوگوں کا ہماری سڑکوں پر آزاد گھومنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسپین میں ہر کسی کو بلا روک ٹوک داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ جو لوگ یہاں کام کرنے، قوانین کا احترام کرنے اور معاشرے میں حصہ ڈالنے آئیں، وہ ہمیشہ خوش آمدید ہیں۔ لیکن جو جرائم کرنے، عدم تحفظ پیدا کرنے اور پڑوسیوں کو خطرے میں ڈالنے آئیں، انہیں فوراً جہاز میں بٹھا کر واپس ان کے ملک بھیج دینا چاہیے۔
بادالونا گبز اور موسس پولیس کو فوری کارروائی اور دونوں ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد۔ ہم مضبوطی سے کام جاری رکھیں گے تاکہ مجرموں کو واضح ہو جائے کہ یہاں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔