بانیٔ پی ٹی آئی نے وقت پر بتا دیا تھا کہ سائفر گم ہو چکا: سلمان صفدر

بیرسٹر سلمان صفدر—فائل فوٹو

بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے تو وقت پر بتا دیا تھا کہ سائفر گم ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر ملا اعظم خان کو اور سوال بھی ان سے ہونا چاہیے تھا، سائفر سے متعلق دفترِ خارجہ نے محکمانہ کارروائی نہیں کی۔

سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر گم جانے پر وزیرِ اعظم آفس نے بھی نہ کوئی مقدمہ کیا نہ تحقیق کی، سائفر کیس بہت برے طریقے سے کھنڈر ہو چکا ہے اس کا کوئی ستون اب نہیں بچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کیس میں 13 دن سے دلائل جاری ہیں، ججز کو بتایا ہے کہ سائفر کیس میں استغاثہ نے کیا کردار ادا کیا۔

سلمان صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جج نے اپنے چارج میں لکھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سائفر سونپا ہی نہیں گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے