کانگریس رہنما کے ہیما مالینی سے متعلق غیرمہذب کمنٹ، کنگنا اور وویک کی تنقید

تصویر سوشل میڈیا۔

کانگریس کے رہنما کی جانب سے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و سیاستدان ہیما مالینی سے متعلق غیرمہذب تبصرے پر بالی ووڈ شخصیات بول پڑیں۔   

بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ و سیاستداں کنگنا رناوت اور فلمساز وویک اگنی ہوتری نے سینیئر اداکارہ و سیاستداں ہیما مالینی کے ساتھ حال ہی میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکائونٹ پر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس پارٹی کے رہنما رندیپ سنگھ سورجے والا نے ہیما مالینی سے متعلق تبصرہ کیا تھا جسے غیر مہذبانہ قرار دیا گیا اور اس پر سلیبریٹیز نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر وویک اگنی ہوتری نے ایکس پر لکھا "کوئی بھی خاتون اس بری دنیا میں ثابت قدمی سے کھڑی ہو تو وہ قابل احترام اور قابل اعانت ہے۔ کوئی بھی پارٹی رندیپ کے ہیما مالینی کے متعلق کمنٹ کو غیر مہذب ہی سمجھے گی۔”

ہر معاملے میں کودنے والی کنگنا نے رندیپ سنگھ سورجے والا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہیما سے متعلق تبصرہ کر رہے ہیں، اسکے ساتھ کنگنا نے لکھا کہ "کانگریس نے نفرت پھیلانے کی دکان کھول لی ہے۔”

انکے مطابق کانگریسی رہنما جو خواتین کی تضحیک پر مبنی خیالات کو پھیلا رہے ہیں، اس طرح وہ اپنے کردار کو مزید خرابی کی طرف لے جا رہے ہیں اور ایسا کرنے کی وجہ اپنی یقینی شکست کی مایوسی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے