سراج الحق کا امیر جماعت اسلامی بننے پر حافظ نعیم الرحمان کیلئے پیغام

جماعت اسلامی کا امیر منتخب ہونے پر سراج الحق نے حافظ نعیم الرحمان کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں سراج الحق نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کو اللّٰہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ حافظ نعیم کے انتخاب کو پاکستان، جماعت اسلامی، امت مسلمہ کےلیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں، وہ 2029 تک جماعت اسلامی کے امیر رہیں گے۔

نئے امیر کےانتخاب کیلئے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا۔ حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لے کر امیر منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے