زین قریشی نے بیرونِ ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بیرونِ ملک جانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔
انہوں نے بیرونِ ملک جانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
زین قریشی نے ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے اپنا نام نکلوانے کے لیے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔
9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہونے کے باعث زین قریشی کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔