لارا کروفٹ نے ماریو اور ایجنٹ 47 کو پیچھے چھوڑ دیا
20 ویں برٹش اکیڈمی ویڈیو گیم ایوارڈز کی تقریب 11 اپریل کو ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوارڈز کی تقریب سے قبل کرائے گئے بیفٹا پول کے مطابق دنیا بھر میں بہت ہی مشہور ویڈیو گیم (tomb raider) کی کردار لارا کروفٹ (lara croft) کو ویڈیو گیمز میں سب سے مشہور کردار قرار دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لارا کروفٹ کے بعد دوسرے نمبر پر ماریو اور ہٹ مین سیریز کا کردار ایجنٹ 47 تیسرے نمبر پر رہا۔
رپورٹس کے مطابق برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی جانب سے اپنے گیمز ایوارڈز سے قبل کرائے گئے ایک سروے میں 4 ہزار سے زیادہ گیمرز نے لارا کروفٹ (lara croft) کے کردار کو اپنے پسندیدہ کے طور پر ووٹ دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکشن، تھرل اور بہترین گرافکس والا یہ گیم ماضی میں کمپیوٹرز اور پلے اسٹیشن کے لیے ریلیز کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس سیریز کا پہلا گیم 1996ء میں ریلیز کیا گیا تھا اور 2023ء تک 19 ٹومب رائڈر گیمز جاری کیے جاچکے ہیں۔