سپین میں جہاں کرائے کا مکان ملنا محال ہوگیا ہے وہیں ملک میں مکانات کی قیمتیں 12 سال سے بڑھ رہی ہیں جس سے جائیداد خریدنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ 2014 کے بعد سےمکانات کی قیمتیں سال بہ سال مسلسل 48 سہ ماہیوں یعنی 12 سال تک بڑھی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق بدلتی شرح کارہن یا مارٹیگیج جب بڑھتا ہے، تو قرضوں کا حجم بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ زیادہ مہنگے ہو جاتے ہیں۔ 25 سالوں میں150,000 یورومارٹیگیج پراضافے کا مطلب تقریباً 800 یوروفی سال ، یا تقریباً 66 یورو فی مہینہ ہو سکتا ہے۔ زیادہ جائیداد کی قیمتوں اور مالیاتی اخراجات میں اضافہ ان لوگوں پر دباؤ بڑھاتا ہے جو گھر خریدنا چاہتے ہیں۔سپین کا کیپیٹل میڈرڈ مکانات کی قیمتوں میں اضافے میں سب سے آگے ہے۔بیلارس آئزلینڈاس سطح پر 2.26 گنا، کاتالونیا 2.13 اور اندلس 2.03 تک پہنچ گئے۔ لہذا، ان چار کمیونٹیز میں، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی بحالی کے آغاز سے ہی مکانات کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں ۔پرانے یا استعمال شدہ مکان بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ سپین میں اجرتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن رہائش کی قیمتوں کی رفتار سے نہیں۔
