ن لیگ اور پی پی امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری

 

الیکشن کمشنر پنجاب کے احکامات پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ 

لاہور سے ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے این اے 127 سے امیدوار عطا تارڑ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے پی پی 160 سے امیدوار میاں مصباح الرحمان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

دونوں کو ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور الیکشن دفتر پر حملے کے تناظر میں نوٹسز جاری کیے گئے۔ 

ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں امیدواران کو 5 فروری کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ طلب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے