سی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، جامشورو میں کارروائی کرکے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، 600 گرام بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جامشورو میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 600 گرام سے زائد خطرناک بارودی مواد برآمد ہوا اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے۔

دہشتگرد سے ریاست مخالف پمفلٹس اور بینرز بھی قبضے میں لئے گئے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد ریاست مخالف ذہن سازی کے منصوبے پر بھی کام کررہا تھا اور انتخابات کے روز تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے