پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کے زیر اہتمام ٹیکسی ڈرائیورز کا اکٹھ،تعاولہ تیکنیکا”کے انتخابات کی مہم کی شروعات

IMG_2720

بارسلونا(دوست نیوز)پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کے زیر اہتمام پاکستانی،انڈین اور دیگر ایشئین ممالک کے ٹیکسی ڈرائیورز کا مقامی ریسٹورنٹ پر بڑا اکٹھ ہوا،جس کا مقصد ٹیکسی سیکٹر کے ،تعاولہ تیکنیکا”کے انتخابات کی مہم کا آغاز تھا،

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت اسد قادری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ودیر اے خان نے پیش کی،نظامت کے فرائض چوہدری طاہر فاروق وڑائچ نے سرانجام دئیے۔

پاکستانی ڈرائیورز کی نمائندہ تنطیم “پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن”تعاولہ تیکنیکا “کے انتخابات کا حصہ بن رہی ہے اور اپنے نمائندگان کا اعلان کیا ہے۔

تقریب میں ٹیکسی سیکٹر میں متحرک پاکستانی گروپس جن میں پاک گوندل گروپ،فاسٹ ٹیکسی ڈرائیورز،پاک بی سی این ٹیکسی گروپ،یونائیٹڈ فرینڈ فورم،کشمیر فرینڈ فورم،پی کے پلیئر،رائل ٹیکسی بارسلونا،پاک ٹیکسی گروپ،بارسلونا کپتان گروپ،کوئیک ٹیکسی بارسلونا،پاک ایرو ٹیکسی گروپ اور دیگر شامل ہیں نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور پیغام دیا کہ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور اپنے حقوق کی جنگ مل کر لڑتے رہیں گے۔

تقریب سے اردو ،پنجابی اور اسپانش زبان میں تقاریر کی گئیں ،مقررین میں چوہدری تجاوز وڑائچ،مدثر بٹ،چوہدری عاصم گوندل،چوہدری شہباز کھٹانہ،پروفیسر مشتاق احمد،محمد اقبال کھوکھر،طاہر فاروق وڑائچ ،چوہدری سلیمان رانجھا،سید شیراز،محمد ناصرشہزاد اور دیگر شامل ہیں۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے نکلے ہیں،ہمیں مدمقابل کا کوئی خوف نہیں ہے،ہمیں اپنوں سے ہی ڈر ہے۔مقررین نے کہا کہ کوئی بھی تنظیم جب انتخابی میدان میں نکلتی ہے تو اس کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں جو لوگوں کو بتائے اور دکھائے جاتے ہیں،ایک اپنا ماضی جس میں آپ نے کام کیا ہوتا ہے اور دوسرا آپ کا لائحہ عمل یا مستقبل کا پلان ہمارے پاس دونوں موجود ہیں ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ماضی میں نا صرف اس سیکٹر کی خدمت کی ہے بلکہ سماجی حوالہ سے بھی ہم نے کردار ادا کیا ہے،کرونا کا زمانہ ہو یا لارامبلہ کا حادثہ ہو پاک ٹیکسی کے جوان ہر جگہ نظر آئے اور خدمت کا ایک اعلی معیار پیش کیا ہے۔اپلیکیشنز کے سامنے اگر کو دیوار رہی ہے تو وہ بھی ہم لوگ تھے،ایک ہفتہ کا دھرنا جس میں مقامی لوگ تو راتوں کو گھر چلے جاتے تھے وہاں گراونڈ پر ہم موجود تھے اور ناصرف موجود گھے بلکہ وہاں تمام افراد کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کرتے رہے ہیں اور آج یہی وجہ ہے کہ اپلیکیشز ہر جگہ جھکے عام کام کررہی ہیں لیکن بارسلونا میں کنٹرولڈ ہیں یہ صرف ہمارے اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

مقررین نے کہا کہ مسائل کا حل ٹیبل ٹاک ہوتا ہے آئیے ہمارے ساتھ کسی بھی فورم پر اور کسی بھی زبان میں مذاکرات کرسکتے ہیں ہم تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 26جون کو سب کو حیران کردیں گے،اپنے تمام ساتھیوں کو تاکید کی کہ وہ ہر صورت 26کو اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور ساتھ دوسروں کو بھی آگاہی دیں کہ وہ ووٹ کاسٹ کریں جتنے زیادہ ووٹ اکسٹ ہونگے اتنا ہی ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

تقریب کے اختتام پر قدیر اے خان نے ملی نغمہ ،اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں”سنایا جس سے ہال میں موجود تمام شرکاء ملی جوش وجذبہ کے ساتھ ان کے ہمراہ گاتے رہے اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے رہے،آخر میں تمام شرکاء کو پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کی جانب سے پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے