چوہدری امتیاز آکیہ کا عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کا دورہ

ڈاکٹر قمر فاروق

گجرات/پاکستان میں کٹے ہونٹ اور تالو کا عالمی معیار کاسب سے بڑامرکز “عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال جی ٹی روڈ جلیانی گجرات کا بارسلونا میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین سماجی شخصیت چوہدری امتیاز آکیہ نے دورہ کیا۔

اس موقع پر معالج وچیئر مین عائشہ بشیر اوسپیٹل ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات دکھائے اورہسپتال کےماہر ڈاکٹرز نے پیدائشی کٹے ہونٹ ،تالو ،ٹیڑے ہاتھ پاوں کی وجوہات مسائل اور علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے پیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اور تالو ایک جینیاتی بیماری ہے کٹے ہونٹ اورتالو کے نقائص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے چوسنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں اور غذائی کمی کی وجہ سے بچوں کی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ1995 ء میں کٹے ہونٹ اور تالو کے امراض کے علاج کے لیے گجرات میں عائشہ  بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات کا سنگ بنیاد رکھا جہاں اب تک کٹے ہونٹ اور تالو کے امراض میں مبتلا پاکستان سمیت افغانستان سے30ہزار سے زائد بچوں کاکامیاب علاج ہو چکا ہے جواب نارمل زندگی گزار رہے ہیں،غریب والدین کے بچوں کا علاج بالکل فری کیاجاتا ہے جبکہ صاحب حیثیت افراد اخراجات ادا کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم اپنی استعداد سے بڑھ کر علاج فراہم کررہے ہیں،ہسپتال کو بھی جدید بنا رہے ہیں اور نئے بلاک بنانے کی بھی ضرورت ہے۔اس دورہ کے موقع پر صحافی و صدر پاسبان ویلفیئر فاونڈیشن عزیز الرحمن مجاہد،پاکستان پریس کلب اسپین کے صدر شاہد احمد شاہد اور چئیرمین دوست میڈیا گروپ یورپ ڈاکٹرقمرفاروق بھی ہمراہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے