سید ایاز حسین کی صدر پاک کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران سے ملاقات
بارسلونا(پ ر)پاک فیڈریشن ووٹنگ کمیٹی کے سربراہ سید ایاز حسین نے تارکین وطن کے لیے اسپین میں ووٹنگ قانون پر بات چیت کے لیےصدر پاک کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران سیئنر نائب صدر چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ ،نائب صدر چوہدری شہباز مٹوانوالہ ،چوہدری ناصر وڑائچ،چوہدری نعمان عدیل دھوتھڑ،چوہدری ابرار احمد مختار دھدرا،چوہدری وقار احمد دھدرا،چوہدری عثمان عدیل دھوتھڑسے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانیوں کی اسپین میں ایک بہت بڑی کمیونٹی ہے اور بہت زیادہ ذاتی کاروبار کی مالک ہے جس کا حکومت اسپین کو لاکھوں یورو ٹیکس جاتا ہے اور پاکستانی کیمیونیٹی اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے مگر بد قسمتی سے ان کو ووٹ کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنے مقامی علاقے کا کوئی کونسلر منتخب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اسپین کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپین کا ائین تارکین وطن کو واضع طور پر بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دیتا ہے لیکن پاکستانی آئین یعنی الیکشن ایکٹ 2017 اس سلسلہ میں واضع نہیں ہے اور آس میں ترمیم کی ضرورت ہے اور اگر پاکستان کی قومی اسمبلی اس میں ترمیم کر دے تو اسپین کے ائین کی ووٹ والی شق کو تقویت ملے گی اور ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی۔ اور یہ کام اسی وقت ممکن ہے جب حکومت پاکستان اور حکومت اسپین ایک باہمی معاہدہ پر دستخط کریں جس کے مطابق دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔
ڈاکٹر ہما جمشید نے اس پروجیکٹ کی بہت تعریف کی اور اپنی مکمل حمایت و سپورٹ کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان میں ائندہ عام انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں لیکن یہ کوشش کسی بھی رکاوٹ کے بغیر جاری رہنی چاہیے۔ دونوں شخصیات نے طے کیا کہ آئندہ اسپین کے میونسپل الیکشن مئی 2027 سے پہلے ہمیں کام مکمل کرنا ہے اور اس کے نتائج حاصل کرنے ہیں
سید ایاز حسین نے خالد شہباز چوہان دیگر دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ٹارگٹ Achieve کرنے کے لیے تمام کیمیونیٹی ایکٹیوسٹ اور متحرک ممبران و لیڈران سے ملاقاتیں جاری رہیں گی اور تمام تجاویز اکٹھی کرنے کے بعد ہی اجلاس بلایا جائے گا تا کہ ہر پارٹی/NGOs و شخصیات اس کام میں اپنا کردار ادا کریں اور 2027 سے پہلے ہم اپنا کام مکمل کر سکیں۔