چوہدری وسیم الدین وڑائچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف،200 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام
حا صل پور (راناقمرالطاف سے)مرحوم چوہدری وسیم الدین وڑائچ صاحب کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف, خصوصی دعا اور انکی یاد میں 200 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام انتہائئ سادگی سے بروز اتوار دن 12 بجے وڑائچ فارم ہاوس گوٹھ شاہ محمد خیر پور میں منعقد کروایا گیا۔ حلقہ احباب ایصال ثواب اور 200 جوڑوں کے سنت نکاح کی پروقار تقریب میں شامل ہوئے اور چوہدری وسیم الدین وڑائچ صاحب کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔آخر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف چوہدری نعیم الدین وڑایچ نے کہاکہ میں اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا مشکور ہوں۔
مرحوم چوہدری وسیم الدین وڑایچ شادیوں کی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے۔مگر وہ خود اس میں شامل نہیں ہو سکے ۔ان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔خطبہ نکاح کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔توریب کے اختتام پر چوہدری نعیم الدین وڑایچ۔چوہدری کلیم الدین وڑایچ۔چوہدری علیم اللہ وڑایچ اور چوہدری وسیم الدین وڑایچ مرحوم کے بیٹوں نے تقریب میں اور دعا میں شامل ہونے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔تمام شادی کے جوڑوں کو وڑایچ نرادران نے اپنی نگرانی اور دعا کے ساتھ رخصت کیا۔تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی