اٹلی نے 2023 میں 330730 رہائشی اجازت نامے جاری کئے،اٹالین ادارہ برائے شماریات
اٹالین ادارہ برائے شماریات کے مطابق اٹلی نے 2023 میں رہائشی اجازت نامے یعنی ریذیڈنٹ کارڈ 330730 جاری کئے،ماضی کے مقابلے میں ان میں تین فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سب سے زیادہ ریذیڈنٹ کارڈ لینے والوں میں یوکرین کے شہری تھے، جنہیں عارضی تحفظ کی اسکیم یعنی ٹمپریری پروٹیکشن اسکیم کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔اٹلی میں ورک پرمٹ میں امیگرنٹس کی دلچسپی بھی کم ہوئی ہے، جس سے 44.2 پرسنٹ کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں لیگل ریذیڈنٹ کارڈز کے حامل فارنرز کی تعداد 3.6 ملین تھی۔انڈین ، مراکشی اور البائوی باشندوں نے ورک پرمٹ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔