ایتھنز میں 50 سالہ پاکستانی شہری ناظم حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ایتھنز(دوست نیوز)یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں 50 سالہ پاکستانی شہری ناظم حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔مرحوم ناظم حسین کی موٹرسائیکل کو کار نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ سڑک پر گرگیا اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ناظم حسین کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔ ناظم حسین کی منی سپر مارکیٹ تھی اور شام کو وہ موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتے تھے تاکہ پاکستان میں اپنی فیملی کی مالی امداد کر سکے۔ناظم حسین کا ایک 25 سالہ بیٹا بھی یونان میں ان کے ساتھ مقیم تھا۔