بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام پیرس کے نواحی علاقے میں عالمی مشاعرہ، دنیا بھر سے شعراء کی شرکت

پیرس(ایاز محمود کی رپورٹ) اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیے کوشاں پیرس میں ادبی تنظیم بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے شعراء نے شرکت کی 

مشاعرے میں امریکہ سے معروف مزاحمتی شاعر میاں عامر محمود نے مشاعرے کی صدارت کی 

جبکہ سپین سے رانا نیئر اقبال ، جرمنی سے سیدہ شازیہ نورین ، حمزہ تاج ، سپین سے اشفاق احمد ، محمود احمد راہی شیخ نعمت اللہ، اور مقبول الہی شاکر مہمان خصوصی تھے  

مقامی شعراء میں آصف جاوید عاصی ، عاکف غنی ، نبیلہ آرزو ، ایاز محمود ایاز ،عاشق رندھاوی ، کامران شفیق، اور سعدیہ فروا، شامل تھے

پروگرام کی نظامت کے فرائض سکریٹری بزم اہل سخن ایاز محمود ایاز نے ادا کیئے 

پروگرام کا آغاز مقامی شعراء نے اپنے کلام سے کیا اس کے بعد مہمان شعراء نے کلام سنایا اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی 

حاضرین نے سنو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں اردو کی ترویج اور اپنے بچوں کو اپنی زبان اور ثقافت سے جوڑے رکھنا بہت ضروری ہے جس کے لئے ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے 

آخر میں سرپرست اعلی بزم اہل سخن پیرس شیخ نعمت اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے