لا کاستانیادا (La Castanyada)، آل سینٹس ڈے All Saints Day (سانتوں کا دن), اور مرنے والوں کا دن The Day of the Dead ، تینوں تہوار یکم سے دو نومبر کے درمیان ایک ساتھ منائے جاتے ہیں۔ پورے اسپین میں یکم نومبر” تمام سانتوں کا دن”، مرے ہوئے لوگوں کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔”لا کاستانیادا ” عمومی طور پر”آل سینٹس ڈے” کے دن ہی منایا جاتا ہے اگرچہ حال ہی میں اکتیس اکتوبر کی شام سے منایا جانےلگا ہے۔ "ہیلووین تہوار Halloween” کی طرح منایا جانے والا یہ تہوارکاتالونیا کا قدیم تہوار ہے۔ اس تہوار کے خصوصی کھانوں میں "کاستانیا (شاہ بلوط) Castanya”،” پانیلیٹس Panellets (کاتالان زبان میں اس کا مفہوم ہے تھوڑی سی ڈبل روٹی”)، شکر قندی Bonitos اور "کینڈیڈ پھل Candid Fruit” شامل ہیں۔ مشہور اور سب کا پسندیدہ مشروب "مسقطیل Muscatel” چیسٹنٹ سے ہی تیار کیا جاتا ہے۔
ان خصوصی کھانوں کی کوئی واضح توضیح کا ادراک کا ناممکن ہے تاہم باور کیا جاتا ہے کہ قدیم زمانہ میں جنازوں میں شرکت کرنے والوں کو یہ کھانے پیش کیے جاتے تھے کیونکہ یہ کافی عرصے تک تازہ رہتے ہیں۔
اس تہوار کے دنوں میں سڑک کے نکر یا چوراہوں پر خصوصی مگر عارضی دکانیں کھل جاتی ہیں جہاں تکونی طرز کے اخباری پیکٹ میں بھنے ہوئے چیسٹنٹ فروخت کیے جاتے ہیں۔ پانیلیٹس ("چھوٹی روٹی” ) آل سینٹس ڈے کا روایتی میٹھا ہے۔ پانیلیٹس دراصل مختلف شکلوں میں تیار کی گئی چھوٹی کوکیز ہوتی ہیں جو زیادہ تر گول ہوتی ہیں اور عمومی طور پر بادام اور چینی سے بنا ئی جاتی ہیں۔ سب سے زیادہ مقبول پانیلیٹس وہ ہوتی ہیں جنہیں انڈے سے بنایا جاتاہے اور پھر اوپری سطح کو چلغوزوں سے ڈھانک دیا جاتا ہے۔ یہ تہوارایک مشہور و معروف اجتماع بن چکا ہے اور کاتالونیا کے مخصوص پانیلیٹس کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ فی زمانہ یہ تہوار ہیلووین Halloween کا ہم مقابلہ ہے۔ دیا دے لوس موئرتوس Dia de los Muertos (مرنے والوں کا دن، جسے روحوں کا دن بھی کہا جاتا ہے) دو نومبر کو منایا جاتا ہے۔ روایتی طور پر لوگ قبرستان جاتے ہیں، رشتہ داروں کی قبروں پر پھول رکھے جاتے ہیں اور ان کے لئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ لوگوں کی اکثریت یکم نومبر کوآل سینٹس ڈے کے موقع پر قبرستان کا دورہ کرتی ہے اور اسپین میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
