ٹیلر سوئفٹ کا فائرنگ سے ہلاک خاتون کے خاندان کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ

تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی گلوکارہ و گیت نگار ٹیلر سوئفٹ نے کنساس سٹی چیفس سپر باؤل وکٹری پریڈ کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 43 سالہ خاتون ریڈیو ڈی جے، لیزا لوپیز گلوان کے خاندان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ 

کورل سمر ہٹ میکر گانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ٹیلر سوئفٹ نے پچاس پچاس ہزار ڈالرز کے دو عطیات لیزا لوپیز گلوان کےلیے گو فنڈ می پیج کو دیے۔ 

واضح رہے کہ لیزا لوپیز گلوان کے قتل کا افسوسناک واقعہ گزشتہ بدھ کو وکٹری پریڈ کے اختتام پر پیش آیا جس میں 11 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔ 

اپنے عطیات کے ساتھ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک تعزیتی پیغام بھی بھجوایا، جس میں انہوں نے  لیزا لوپیز گلوان کے خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تباہ کن نقصان پر رنجیدہ ہیں۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے