ریلوے ،صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی شعبوں میں زوال، بارسلونا میں عوامی مظاہرہ ہوگا

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں 7 فروری کو ایک بڑا مظاہرہ کیا جائے گا جس کی کال اسیمبلیا ناسیونال کاتالانا (ANC) اور کونسیل دی لا ریپبلکا نے دی ہے۔ اس مظاہرے کا مقصد عوامی خدمات کے بگڑتے ہوئے معیار کے خلاف احتجاج کرنا ہے، جس میں خاص طور پر حالیہ دنوں میں رودالیس میں پیش آنے والے بحران کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں جیلیدا میں ایک 27 سالہ تربیت یافتہ ڈرائیور کے ہلاک ہونے کے بعد ریلوے سروس 48 گھنٹے کے لیے معطل رہی۔

مظاہرے کا نعرہ ہوگا “Prou” (بس)۔ دونوں تنظیموں نے کہا ہے کہ یہ احتجاج صرف ریلوے کے مسائل تک محدود نہیں بلکہ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی شعبوں میں بھی زوال کو سامنے لانے کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اور یہ ہسپانوی ریاست پر انحصار کی وجہ سے مسلسل ہونے والے امتیاز اور ظلم کا نتیجہ ہے۔”

یاد رہے کہ ANC نے اپریل 2025 میں بھی کاتالونیا میں ریلوے کے مسائل کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، جس کے دوران سِلویہ پانےکے، وزیرِ علاقے، ہاؤسنگ اور ماحولیاتی تبدیلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اب دونوں ادارے مل کر عوامی خدمات کے زوال کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی سیاسی پارٹی نے اس مظاہرے میں شرکت کی تصدیق نہیں کی، تاہم تنظیمیں پورے ملک کی عوام، مختلف اداروں، ایسوسی ایشنز اور بلدیاتی حکام کو بھی شریک ہونے کی دعوت دے رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے