پاک بحریہ اور ایم ایس اے کا لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 10 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں کھلے سمندر سے نکال لیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو حجامڑو کریک پر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہازوں اور اسپیڈ بوٹس کے ذریعے آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دس ماہی گیروں کی لاشیں سول حکام کے سپرد کر دی گئیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے