آننت امبانی کی شادی، کرینہ کپور کی جماور جیکٹ کتنے گھنٹوں میں تیار ہوئی؟

— فائل فوٹو

بھارتی فیشن ڈیزائنر ریتو کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ آننت امبانی کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریب میں بالی ووڈ کی بیبو، اداکارہ کرینہ کپور خان کی زیب تن جماور جیکٹ کی کڑھائی میں 200 گھنٹے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی 3 روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں بھارتی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے ریتو کمار کی تیار کردہ جس لباس کا انتخاب کیا وہ آویت گریڈ کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کا ڈیزائن 17ویں صدی کی کشمیری شال سے متاثر تھا۔

ڈیزائنر کے مطابق اس لباس کے منی ڈریس اور جیکٹ پر پیچیدہ سیکوئن اور آری ورک کیا گیا تھا۔ اس جیکٹ کی کڑھائی میں تقریباً 200 گھنٹوں کا وقت لگا۔

خیال رہے کہ ننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات ریاست گجرات کے علاقے جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہیں۔ اسے بھارت کی سب سے مہنگی شادی قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے