آراگون انتخابات،پیدرو سانچز کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ریگولرائزیشن کے اعلان نے سیاسی صورتحال بدل دی
Screenshot
آراگون کے علاقائی انتخابات کی مہم کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچز کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ریگولرائزیشن کے اعلان نے سیاسی صورتحال بدل دی
اسپین کے علاقے آراگون میں حالیہ انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکینِ وطن کی ریگولرائزیشن (قانونی حیثیت دینے) کے اعلان نے سیاسی ماحول پر نمایاں اثر ڈالا، جس کے نتیجے میں دائیں بازو کی جماعت پیدروسانچز کی پالیسی پر شدید ردعمل سامنے آیا اور خاص طور پر Alberto Núñez Feijóo کی جماعت پاپولر پارٹی (PP) کو نقصان جبکہ VOX کو فائدہ ہوا
پاپولر پارٹی کے اندرونی اعداد و شمار کے مطابق اس اعلان کے بعد تقریباً 37 ہزار ووٹرز PP سے VOX کی طرف منتقل ہو گئے۔ انتخابی سروے میں بھی PP کی حمایت کم ہوتی دکھائی دی، جبکہ تارکینِ وطن کی زیادہ آبادی والے شہروں میں VOX کے ووٹ نمایاں طور پر بڑھے۔
PP رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ حکومت کا یہ اعلان سیاسی فائدے کے لیے کیا گیا، جبکہ پارٹی اب آئندہ انتخابات میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔