بارسلونا کے اسپتال میں یورپ کی پہلی سنگل انسیژن (ایک ہی چیرا) والی بچوں کی سرجری کامیابی سے انجام

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کے وال دی ہیبرون اسپتال کی پیڈیاٹرک یورولوجی اور رینل ٹرانسپلانٹیشن ٹیم نے یورپ میں پہلی بار ایک ایسے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے بچوں کی سرجری انجام دی ہے جو صرف ایک ہی چیرا لگا کر کام کرتا ہے۔

یہ آپریشن ایک 12 سالہ بچے پر کیا گیا جس میں اس کا گردہ اور یوریٹر نکالا گیا۔ بچے کو متعدد پتھریوں کی وجہ سے شدید انفیکشن ہو گیا تھا، جن میں سے کچھ کا سائز چیری کے برابر تھا، جس کے باعث گردہ مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا تھا۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں وال ڈی ہیبرون یونیورسٹی اسپتال کے مینیجر ڈاکٹر البرٹ سالازار نے بتایا کہ یہ نیا نظام “زیادہ محفوظ ہے اور اس میں پیچیدگیاں کم ہوتی ہیں۔”

SHURUI نامی یہ روبوٹ ہر سال مزید 250 سے 300 آپریشنز کرنے میں مدد دے گا۔

اس طریقہ کار میں چیرا تقریباً 2.5 سینٹی میٹر کا ہوتا ہے، جسے آئندہ مہینوں میں مزید کم کیا جا سکتا ہے۔

اب تک اس روبوٹ کے ذریعے بچوں پر 4 سرجریز کی جا چکی ہیں، جبکہ آنے والے مہینوں میں مزید آپریشنز شیڈول ہیں، جن میں جنرل سرجری اور یورولوجی بھی شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے